حکومت نے عوام پر مہنگائی کا بم گرا دیا‘ اختر گل

  حکومت نے عوام پر مہنگائی کا بم گرا دیا‘ اختر گل

  

شبقدر(تحصیل رپورٹر) حکومت نے پیٹرول بم گراکر غریبوں پر مہنگائی کاسیلاب برپا کیا۔ دنیا میں مہنگائی اور کرونا کا بہانا بناکر آئی ایم ایف کے شرائط پوری کررہے ہیں۔ ان خیالات کااظہار قومی وطن پارٹی کے رہنماء اور سابقہ تحصیل نائب ناظم اختر گل خان نے ایک بیان میں کہاکہ نیازی سرکارنے اپنے آقاؤں کی خوشنودی حاصل کرنے کیلئے ان کے ایجنڈے پر کام کرکے غریبوں کو مہنگائی کی چکی میں پھیس دیا۔ اشیائے خورد نو ش کی قیمتوں میں تاریخی اضافہ غریبوں کی منہ سے نوالہ چنینا ہے۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -