پریشر باجا کی فروخت پر 18اکتوبر تا 19اکتوبررات 12تک پابندی عائد

پریشر باجا کی فروخت پر 18اکتوبر تا 19اکتوبررات 12تک پابندی عائد

  

پشاور (سٹی رپورٹر)کمشنر پشاور ڈویژن ریاض خان محسود نے 12ربیع الاول کے تقدس کی خاطر پشاو ر او ر نوشہرہ میں پریشر باجا کی خرید وفروخت اور استعمال کرنے پر 18اکتوبر تا 19اکتوبررات 12تک دفعہ 144 کے تحت پابندی عائد کرنے کے احکامات جاری کیں اس سلسلے میں پشاور اور نوشہر ہ کے ڈپٹی کمشنرز کو الگ الگ مراسلے جاری کردیں گئے کمشنر پشاور ڈویژن کا کہنا ہے کہ گزشتہ سال بعض مقامات پر من چلوں کی جانب سے پریشر باجا کے استعمال کے باعث ماہ مقدس کے تقدس اور عوام کی نیندیں خراب کرنے کی شکایات موصول ہوئی تھی اور اس سال مختلف مذہبی تنظیموں کی جانب سے بھی پریشر باجا پر بابندی کا مطالبہ کیا گیا تھا جس پر عمل درامد کے لیے پشاور اور نوشہرہ کی ضلعی انتظامیہ کو ہدایات جاری کردی گی ہیں پابندی عائد ہونے کے بعد پولیس کو سیکشن 188کے تحت کاروائی کرنے کے بھی احکامات جاری کردیں گئے 

مزید :

پشاورصفحہ آخر -