پاکستان سمیت دنیا بھر میں غربت کے خاتمے کا عالمی دن منایاگیا

  پاکستان سمیت دنیا بھر میں غربت کے خاتمے کا عالمی دن منایاگیا

  

کراچی(این این آئی)پاکستان سمیت دنیا بھر میں 17اکتوبرکوغربت کے خاتمے کا عالمی دن منایا گیا،اس دن کو منانے کا مقصد ترقی پذیر ممالک سے غربت کا خاتمہ اور غریبوں کا معیار زندگی بلند کرنا ہے۔اقوام متحدہ کے مطابق دنیا میں سطح غربت سے نیچے رہنے والے افراد کی تعداد 3 ارب کے قریب ہے۔ یومیہ آمدنی ڈھائی ڈالر سے بھی کم ہے۔گزشتہ 25 سال میں 70 کروڑ افراد غربت کی لکیر سے اوپر آگئے ہیں۔ اقوام متحدہ کے مطابق ان غریب افراد کی نصف تعداد دنیا کے صرف 5 ممالک میں رہائش پذیر ہے جو بھارت، بنگلہ دیش، عوامی جمہوریہ کانگو، ایتھوپیا اور نائیجیریا ہیں۔رپورٹ کے مطابق پاکستان میں 47 فیصد افراد خط غربت سے نیچے زندگی گزار رہے ہیں۔ رپورٹ کے مطابق صوبائی لحاظ سے غربت کی سب سے بلند شرح صوبہ بلوچستان میں ہے، دوسرے نمبر پر صوبہ سندھ، اس کے بعد صوبہ خیبر پختونخوا اور سب سے کم صوبہ پنجاب میں ہے۔ رینکنگ میں بتایا گیا ہے کہ پاکستان کی صورتحال بہتر ہے اور بھارت کے مقابلے میں پاکستان کا نمبر 8 درجے اوپر یعنی 93 ویں پوزیشن پر ہے۔ اقوام متحدہ کے طے کردہ پائیدار ترقیاتی اہداف میں پہلا ہدف دنیا بھر سے غربت کا خاتمہ ہے تاہم یہ ہدف ابھی بھی اپنی تکمیل سے کوسوں دور ہے۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -