صفائی آپریشن تیز، ایل ڈبلیو ایم سی کے افسران، عملہ متحرک 

صفائی آپریشن تیز، ایل ڈبلیو ایم سی کے افسران، عملہ متحرک 

  

لاہور(نمائندہ خصوصی) لاہور ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کی جانب سے صفائی آپریشن کی نگرانی میں مزید سختی اور تیزی کر دی گئی ہے۔اس مقصد کے لیے انتظامیہ نے رات گئے تک فیلڈ میں نگرانی کے فرائض سرانجام دیئے۔ترجمان ایل ڈبلیو ایم سی کے مطابق صفائی آپریشن کی نگرانی مزید سخت کر دی گئی ہے، ایل ڈبلیو ایم سی اعلی  انتظامیہ رات گئے فیلڈ میں نگرانی کے لیے متحرک رہی۔سی ای او ایل ڈبلیو ایم سی رافعہ حیدر نے رات گئے نائٹ شفٹ صفائی آپریشن کا سرپرائز وزٹ کیا۔رافعہ حیدر کا کہنا ہے کہ لاہور شہر کو 24 گھنٹے صاف ستھرا رکھنا ہی ہماری اولین ترجیح ہے۔ اس لیے پہلی 2 شفٹوں کے ساتھ ساتھ نائٹ شفٹ کو بھی مزید ایکٹیو کرنے کی ہدایات کر دی گئی ہیں جبکہ مین شاہراؤں پر مکینکل سویپنگ مارکیٹوں میں صفائی کی صورتحال کا جائزہ بھی لیا جا رہا ہے۔رات گئے کھلی رہنے والی کمرشل فوڈ مارکیٹس میں بہترین صفائی  کے لئے ہدایات بھی جاری کر دی گئی ہیں۔

۔ان کا مزید کہنا تھا کہ نائٹ آپریشن میں ہی تمام مارکیٹس کلیئر کی جائیں تاکہ عام شاہراوں کے ساتھ ساتھ مارکیٹس بھی صاف ملیں۔ ایل ڈبلیو ایم سی آپریشن ٹیمیں تینوں شفٹوں میں 100فی صد حاضری اور ورکنگ دیں۔ نائٹ شفٹ میں کمرشل مارکیٹس کو راتوں رات زیرو ویسٹ آپریشن باقاعدگی سے سر انجام دیں۔ اعلی افسران اور سپسیشل مانیٹرنگ ٹیمیں  24 گھنٹے سرپرائز وزٹ کریں گے۔صفائی کی ناقص صورتحال والے علاقوں کے ٹاؤن مینیجرز اور زونل آفیسر محکمانہ کارروائیوں کا سامنا کریں گے۔انہوں نے مزید شہریوں سے بھی اپنی سماجی ذمہ داری نبھاتے ہوئے کوڑا ہمیشہ کوڑے دان میں ڈالنے کی اپیل کی۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -