نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس کی عیدمیلاد النبیﷺ منانے کی تیاریاں مکمل

نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس کی عیدمیلاد النبیﷺ منانے کی تیاریاں مکمل

  

 لاہور(پ ر)نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس نے عیدمیلاد النبی  شایان شان طریقے سے منانے کے لئے وفاقی دارلحکومت میں سینٹرل پولیس آفس اور مختلف شہروں میں قائم ریجنلز،زونلز اور سیکٹرز دفاتر میں تیاریاں مکمل کرلیں۔ موٹروے پولیس نے عید امیلاد النبی? کی مناسبت سے مختلف پروگرام ترتیب دئیے ہیں۔نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس کے FM-95 ریڈیو سے 12ربیع الاول کو دن بھر  نعت رسول مقبول اور حضورپاک ﷺکی سیرت طیبہ پر خصوصی پروگرام نشر کئے جائیں گے۔ اس کے علاوہ نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس کے سینٹرل پولیس آفس، ٹریننگ کالج اور دیگر تمام دفاتر کو برقی قمقموں اور خصوصی بینزز سے سجایا جا ئے گا۔ موٹرویز اور ہائی ویز پر قائم ٹال پلازوں پر روڈ سیفٹی یونٹ کے افسران مسافروں کو روڈ سیفٹی کے ساتھ عید میلاد النبی? کے حوالے سے خصوصی پیغامات اور بچوں کو خصوصی تحائف بھی پیش کریں گے۔عشرہ رحمت اللعالمین کے سلسلے میں نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس ٹریننگ کالج شیخوپورہ کی مسجد میں قرآن خوانی اور محفل نعت کا اہتمام کیا گیا۔ جس میں افسران نے بھر پور شرکت کی۔اس کے علاوہ سینٹرل زون میں مقابلہ حسن قرآت و نعت خوانی کا انعقاد بھی کیا گیا۔ انسپکٹر جنرل، نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس ڈاکٹر سید کلیم امام نے ہدایات جاری کی ہیں کہ عید میلاد النبی?کے مو قع پر نیشنل ہائی ویز اینڈ مو ٹروے پولیس کی جانب سے ملک بھر میں قو می شاہراوں پر سفر کرنے والے مسافروں کو محفوظ اور بلاتعطل سفر کی سہولت فراہم کرنے کیلئے ہر ممکن اقدامات کئے جائیں۔

مزید :

کامرس -