باغبان انار کے پھل کی برداشت فوری مکمل کر لیں، محکمہ زراعت

    باغبان انار کے پھل کی برداشت فوری مکمل کر لیں، محکمہ زراعت

  

فیصل آباد   اے پی پی):محکمہ زراعت نیکہا ہے کہ باغبان انار کے پھل کی برداشت فوری مکمل کر لیں کیونکہ تاخیر کے باعث سنڈیاں پھل میں داخل ہو کراسینقصان پہنچا سکتی ہیں،اسیباغبانوں کو بھاری مالی نقصان کاسامنا بھی کرناپڑسکتاہے۔محکمہ زراعت کے ترجمان نے کہا کہ اگر کسی جگہ پر سنڈیوں کاحملہ محسوس ہو تو فوری طور پر زرعی ماہرین یا محکمہ زراعت کے فیلڈسٹاف کی مشاورت سے سپرے کردیاجائے۔ 

انہوں نے کہاکہ انار کی تتلی کے تدارک کیلئے متاثرہ پھل کو توڑکر فوری طور پر زمین میں دبادیاجائے تاکہ سنڈیاں ختم ہوجائیں۔انہوں نے کہاکہ باغبان انار کے پودوں پر لیمڈا سائی ہیلوتھرین کا 2.5ملی لیٹر سپرے پانی کے ساتھ سپرے بھی کرسکتے ہیں۔

مزید :

کامرس -