پاکستان اور تھائی لینڈ کے درمیان دیرینہ مضبوط تعلقات ہیں، پرویزالٰہی 

پاکستان اور تھائی لینڈ کے درمیان دیرینہ مضبوط تعلقات ہیں، پرویزالٰہی 

  

لاہور(خصوصی رپورٹ) قائم مقام گورنر پنجاب چودھری پرویزالٰہی سے تھائی لینڈ کے سفیر چکرید کرائی وانگ نے وفد کے ہمراہ گورنر ہاؤس میں ملاقات کی۔ وفد میں منسٹر قونصلر محمد لطفی یوسنگ فرسٹ سیکرٹری یحییٰ وانگ کنیا اور آئیرات کوساکل شامل تھے۔ اس موقع پر دونوں ممالک کے درمیان دوطرفہ تعلقات کو فروغ دینے اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ چودھری پرویزالٰہی نے کہا کہ پاکستان اور تھائی لینڈ کے درمیان دیرینہ مضبوط سیاسی اور معاشی تعلقات ہیں، رابطہ عوام کے فروغ سے دونوں ممالک کے درمیان تعلقات مزید مستحکم ہوں گے، دونوں ممالک کے درمیان مابین کاروباری روابط کو مزید فروغ دینے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ تجارت میں اضافہ سے ملکی معیشت مضبوط ہو گی جس کیلئے یہاں غیرملکی سرمایہ کاروں کی سہولت کیلئے سپیشل اکنامکس زونز بنائے جا رہے ہیں۔ تھائی سفیر چکرید کرائی وانگ نے چودھری پرویزالٰہی کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ پاکستانیوں کی مہمان نوازی اور کلچر نے بہت متاثر کیا، تھائی کمپنیاں پاکستان میں زرعی اور فوڈ پراڈکٹس میں سرمایہ کاری کی خواہشمند ہیں۔ انہوں نے کہا کہ تھائی لینڈ کی حکومت ٹیکسلا میوزیم میں بدھا کی باقیات کو محفوظ کرنے کی منصوبے پر کام کر رہی ہے۔

پرویزالٰہی 

مزید :

صفحہ آخر -