خواتین کے تحفظ کے حوالے سے سروے میں عوام کی متضاد آراء

        خواتین کے تحفظ کے حوالے سے سروے میں عوام کی متضاد آراء

  

اسلام آباد(آن لائن)پاکستان میں صرف 20 فیصد افراد مانتے ہیں کہ ملک میں عورتیں مکمل محفوظ ہیں جب کہ 35 فیصد اس بات کو بالکل نہیں مانتے اورکہتے ہیں کہ پاکستان میں کوئی عورت محفوظ نہیں۔ میڈیارپورٹس کے مطابق خواتین کے تحفظ کے حوالے سے پلس کنسلٹنٹ کے تازہ ترین سروے میں پاکستانی عوام نے اپنی رائے کا اظہار کیا ہے۔ سروے کے مطابق 43 فیصد افراد ایسے بھی ہیں جو سمجھتے ہیں کہ ملک میں عورتیں کسی حد تک محفوظ ہیں۔سروے میں عورتوں کے محفوظ ہونے پر خواتین کی رائے مردوں کے مقابلے میں زیادہ مثبت نظر آئی۔29 فیصد خواتین نے گھر سے باہر خو دکو محفوظ تسلیم کیا  لیکن مردوں میں صرف 22 فیصد نے عورتوں کو گھر سے باہر مکمل محفوظ قرار دیا۔ 

خواتین تحفظ سروے

مزید :

صفحہ آخر -