چوتھی ایکسچینج میکانزم کانفرنس   چین پاکستان ہائر ایجوکیشن  ریسرچ انسٹیٹیوٹ قائم

چوتھی ایکسچینج میکانزم کانفرنس   چین پاکستان ہائر ایجوکیشن  ریسرچ ...

  

 بیجنگ(آئی این پی) پاکستان اور چین نے ہائر ایجوکیشن ریسرچ میں تعاون پر اتفاق کرتے ہوئے چین پاکستان ہائر ایجوکیشن ریسرچ انسٹی ٹیوٹ  قائم کر دیا، انسٹی ٹیوٹ دونوں ممالک میں  ہائر ایجوکیشن ریسرچ  میں مزید سہولت فراہم کرے گا گوادر پرو  کے مطابق بیجنگ میں یونیورسٹیوں کے سی پیک کنسورشیم کی چوتھی ایکسچینج میکانزم کانفرنس کا انعقاد کیا گیا جس کے دوران   چین پاکستان ہائر ایجوکیشن ریسرچ انسٹی ٹیوٹ  قائم کر دیا گیا  انسٹی ٹیوٹ چین پاکستان اقتصادی راہداری (سی پیک) کے تحت سائنسی، معاشی، زرعی، تعلیمی اور سماجی و اقتصادی ترقی کے باہمی ترجیحی شعبوں پر توجہ مرکوز کرتے ہوئے دونوں ممالک میں ہائر ایجوکیشن ریسرچ  میں مزید سہولت فراہم کرے گا۔ گوادر پرو  کے مطابق کنسورشیم کے متعلقہ چینی اور پاکستانی سیکرٹریٹ کی طرف سے  2020 - 2019  کی سالانہ ترقیاتی رپورٹس اورمستقبل کے تعاون کے اہداف   کا بھی خاکہ پیش کیا گیایونیورسٹیوں کا  سی پیک  کنسورشیم 2017 میں قائم کیا گیا تھا جس میں  10 پاکستانی اور 9 چینی یونیورسٹیوں سمیت کل  19 یونیورسٹیاں شامل  تھیں  اس وقت کنسورشیم  میں ممبر شپ کی تعداد   83  تک پہنچ چکی ہے جس میں  61 پاکستانی اور 22 چینی یونیورسٹیاں شامل ہیں۔ کنسورشیم کی تیزی سے پیش رفت چین اور پاکستان کے دو صنعتی، کاروباری، بنیادی ڈھانچے، ثقافتی اور سماجی و معاشی تعاون کے نتیجے میں تعلیمی تعاون کے نئے آغاز کی نشاندہی کرتی ہے۔ چوتھی ایکسچینج میکانزم کانفرنس کی کامیاب تکمیل خاص طور پر نہ صرف اس وجہ سے اہم ہے کہ یہ عالمی COVID19 وبائی بیماری کے چیلنجنگ اوقات میں منعقد کی گئی تھی، بلکہ اس لیے بھی کہ یہ اس سال میں منعقد کی گئی   جب دونوں ممالک سفارتی تعلقات کے   قیام کی 70 ویں سالگرہ منا رہے ہیں کانفرنس  پیکنگ یونیورسٹی بیجنگ اور نیشنل یونیورسٹی آف سائنسز اینڈ ٹیکنالوجی  اسلام آباد میں آن لائن اور آن سائٹ   بیک وقت منعقد کی گئی  کانفرنس میں  وفاقی وزتعلیم اور پیشہ وارانہ تربیت شفقت محمود،   چائنا ایسوسی ایشن آف ہائر ایجوکیشن کے صدر ڈو یوبو، سی پی سی کمیٹی کے سیکرٹری اور یونیورسٹی کونسل  کی  چیئر پرسن، پیکنگ یونیورسٹی پروفیسر چھو شوپنگ، یگزیکٹو ڈائریکٹر ہائر ایجوکیشن کمیشن آف پاکستان ڈاکٹر شائستہ سہیل  پاکستان میں چین کے سفیر   نونگ رونگ اور چین میں پاکستان کے سفیر معین الحق  سمیت  دیگر معززین  نے  شرکت کی۔

انسٹیٹیوٹ قائم 

مزید :

صفحہ آخر -