حکومت 15نومبر سے ایک کروڑ 25لاکھ خاندانوں کو خوراک پر سبسڈی دیگی: جمشید چیمہ 

حکومت 15نومبر سے ایک کروڑ 25لاکھ خاندانوں کو خوراک پر سبسڈی دیگی: جمشید چیمہ 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


         لاہور (آن لائن)وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے فوڈ سکیورٹی جمشید اقبال چیمہ نے کہا ہے کہ ٹیکسز اور ڈیوٹیز میں کمی کر کے گھی ملوں سے قیمت کا فارمولہ طے کر رہے ہیں، گنے کی کرشنگ کے آغاز کے بعدچینی کی قیمت کو 80روپے فی کلو تک لائیں گے،دعوے سے کہتا ہوں کہ پنجاب میں آٹا 55روپے فی کلو دستیاب ہے،وزیر اعظم عمران خان نے133کے ضمنی انتخاب کیلئے امیدوار نامزد کر کے جس اعتمادکا اظہارکیا ہے اس پر مشکورہوں او رانشا اللہ ہم اس نشست پر کامیابی حاصل کریں گے۔ ان خیالات کااظہارانہوں نے این اے133سے امیدوار نامزدہونے پر مبارکباد دینے آنے والے پارٹی رہنماؤں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ جمشید اقبال چیمہ نے کہا کہ سروے موجود ہیں کہ پوری دنیا میں پیٹرولیم مصنوعات سمیت اشیائے خوردونوش کی قیمتیں بڑھی ہیں جس کے اثرات درآمد کرنے والے تمام ممالک پر پڑے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ جو اشیاء ہماری مقامی پیداوار ہیں ان کی قیمتوں کو ایک سطح پر رکھا گیا ہے، پنجاب میں آٹے کی قیمت کو 65سے55روپے لے کر آئے ہیں اور 20کاتھیلا1100میں فروخت ہو رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ وزیر خزانہ شوکت ترین نے عالمی مارکیٹ میں مہنگائی کے تناظر میں بات کی ہے، دنیا میں جو بھی ممالک اشیائے خوردونوش درآمد کرتے ہیں وہ مہنگی ہوتی ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ حکومت 15نومبر سے ایک کروڑ25لاکھ خاندانوں کو خوراک پر سبسڈی دینے کا سلسلہ شروع کرنے جارہی ہے اور ان گھرانوں کے افراد کی تعداد 8سے9کروڑ بنتی ہے، حکومت اپر مڈل کلاس اورامیر طبقات کو ہرگزسبسڈی نہیں دے گی۔
جمشید چیمہ 

مزید :

صفحہ آخر -