گوجرانوالہ، موبائل استعمال کرنے پر بھائی نے فائرنگ کے کے بہن کو قتل کر ڈالا

گوجرانوالہ، موبائل استعمال کرنے پر بھائی نے فائرنگ کے کے بہن کو قتل کر ڈالا

  

گوجرانوالہ(آئی این پی، مانیٹرنگ ڈیسک) موبائل استعمال کرنے پر جھگڑے کے دوران بھائی نے بہن کو گولی مار کر قتل کردیا گوجرانوالہ کے علاقے لیاقت کالونی میں بھائی نے بہن کو موبائل استعمال کرنے پر فائرنگ کرکے قتل کر دیا،  پولیس کے مطابق ملزم عمیر نے بہن کے الگ سے موبائل فون رکھنے پرپابندی لگا رکھی تھی جبکہ لڑکی نے کچھ روز قبل گھر والوں سے چوری چھپے موبائل فون خریداتھا پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم نے بہن کو موبائل فون پرباتیں کرتے دیکھا تو دونوں بہن بھائیوں میں جھگڑا ہو گیا جھگڑے کے بعد ملزم عمیر نے فائرنگ کرکے بہن کو قتل کر دیا اورفرار ہوگیاپولیس نے واقعہ کے بعد نعش تحویل میں لیکر پوسٹ مارٹم کے لئے سول ہسپتال منتقل کر دی اور والد کی مدعیت میں مقدمہ درج کرلیا جبکہ ملزم کی تلاش کے لیے چھاپے مارے جارہے ہیں۔

بہن قتل 

مزید :

صفحہ آخر -