مطفر گڑھ، گھر میں آگ لگنے سے 4بچوں سمیت 7افراد جھلس کر جاں بحق 

مطفر گڑھ، گھر میں آگ لگنے سے 4بچوں سمیت 7افراد جھلس کر جاں بحق 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


          مظفرگڑھ(آن لائن، مانیٹرنگ ڈیسک) مظفر گڑھ میں پیر جہانیاں کے علاقے میں گھر میں آتشزدگی کے باعث 7 افراد جھلس کر جاں بحق ہوگئے  جن کی نعشوں کو ہسپتال منتقل کردیا گیاجاں بحق ہونے والوں میں ایک مرد، 2  خواتین اور 4 بچے شامل ہیں  جاں بحق ہونے والے بچوں کی عمریں 18 سال سے  2 ماہ کے درمیان ہیں جس کا مقدمہ دو افراد کے خلاف درج کر لیا گیا مظفرگڑھ کے تھانہ سول لائن میں پولیس نے مقتول کے بھائی محبوب کی مدعیت میں 2 ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کیا ایف آئی آر میں مدعی محبوب نے پولیس کو بیان دیا کہ اس نے پسند کی شادی فوزیہ بی بی سے کی تھی جس کی رنجش پر سسر اور سالے نے رات کو مکان کو آگ لگا دی جس سے 7 افراد جاں بحق ہو گئے۔انہوں نے کہا کہ وہ مچلی کے فارم کا کام کرتے ہیں اور 16 اکتوبر کو والد کے ہمراہ کاروباری امور کے سلسلے میں ملتان گئے تھے۔ان کا کہنا تھا کہ رات ڈیڑھ بجے جب ان کی واپسی ہوئی تو ان کے گھر میں آگ لگی ہوئی اور گھر میں سے چیخ و پکار کی آوازیں آ رہی تھیں۔انہوں نے کہا کہ ہم نے اس دوران ملزمان منظور حسین اور صابر حسین کو ہمارے گھر کی پچھلی جانب سے دوڑتے ہوئے دیکھا اور ان کو شناخت کر لیا۔محبوب نے تفصیلات بتاتے ہوئے ان کا منظور حسین سے وٹے سٹے کا رشتہ تھا اور انہوں نے فوزیہ بی بی سے پسند سے شادی کی تھی جس کی وجہ سے ملزمان کو رنج تھا، ہمارا ان سے اکثر جھگڑا رہتا تھا اور اسی وجہ سے انہوں نے ہمارے گھر کو آگ لگائی  جاں بحق ہونے والوں میں فوزیہ بی بی اور ان کا چار ماہ کا بیٹا احمد علی، خورشید مائی، ان کے شوہر فاروق اور اس کے تین بیٹے شامل ہیں۔پولیس ملزمان کی گرفتاری کے لیے چھاپے مار رہی ہے لاشوں کا پوسٹ مارٹم مکمل کر لیا گیا جن کا نماز جنازہ ملتان رضیہ ٹاؤن میں ادا کیا جائے گا۔وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے مظفر گڑھ میں آتشزدگی کے باعث قیمتیں انسانی جانوں کے ضیاع پر اظہار افسوس کرتے ہوئے کمشنر ڈیرہ غازی خان سے واقعہ کی رپورٹ طلب کر لی انہوں نے مظفرگڑھ آتشزدگی کے واقعے کی ہر پہلو سے تحقیقات کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ جامع انکوائری کر کے واقعے کی وجوہات کا تعین کیا جائے ڈسٹرکٹ پولیس افسر احسن اقبال کا کہنا ہے کہ واقعے کے تمام پہلوؤں کو مدنظر رکھتے ہوئے تحقیقات کی جا رہی ہیں اور بہت جلد حقائق منظر عام پر لے آئیں گے۔
آگ ہلاکتیں 

مزید :

صفحہ آخر -