مہنگائی سابق حکمرانوں کا تحفہ، پی ڈی ایم چور مچائے شور کے فارمولے پر عمل پیرا ہے: وزیر خارجہ

  مہنگائی سابق حکمرانوں کا تحفہ، پی ڈی ایم چور مچائے شور کے فارمولے پر عمل ...

  

        ملتان (مانیٹرنگ ڈیسک)وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے اپوزیشن جماعتوں کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے ملتان میں کارنر میٹنگ سے خطاب میں کہاہے کہ ووٹ کو عزت دو کا نعرہ لگانے والوں نے ووٹرز کی عزت کو پامال کیا۔ان کا کہنا تھاکہ 30 سال پیپلز پارٹی اور ن لیگ نے قومی خزانہ لوٹا جبکہ پی ڈی ایم لٹیروں کا ٹولہ ہے اور جو خود چور ہوں وہ کیسے احتساب کر سکتے ہیں؟شاہ محمود قریشی کا کہنا تھاکہ پی ڈی ایم کا ٹولہ چور مچائے شور کے فارمولے پر عمل پیرا ہے اور یہ مہنگائی سابقہ حکمرانوں کا دیا ہوا تحفہ ہے۔

شاہ محمو دقریشی

مزید :

صفحہ اول -