ملک ضیاء الرحمان کی پارلیمانی سیکرٹری برائے دفاع ملک انور تاج سے ملاقات

  ملک ضیاء الرحمان کی پارلیمانی سیکرٹری برائے دفاع ملک انور تاج سے ملاقات

  

بنوں (نمائندہ خصوصی)شمالی وزیرستان کے سابقہ امیدوار برائے قومی اسمبلی ملک ضیاء الرحمن وزیر کی اسلام آباد پارلیمنٹ ہاؤس میں پارلیمانی سیکرٹری دفاع و ممبر قومی اسمبلی ملک انور تاج سے ملاقات,اس موقع پر ان کے ہمراہ محمد سلیم خان بھی تھے ملک ضیاء الرحمن وزیر نے سیکرٹری دفاع و ممبر قومی اسمبلی انور تاج کو شمالی وزیرستان کی پسماندگی کے حوالے سے آگاہ کیاایم این اے ملک انور تاج نے ملک ضیاء الرحمن وزیر کو یقین دلایا کہ شمالی وزیرستان ہمارا گھر جیسا ہے جتنی کوشش میں اپنے ضلع کیلئے کروں گا اتنی ہی کوشش شمالی وزیرستان کیلئے بھی کروں گاشمالی وزیرستان کے عوام غیرت مند,امن پسند اور پیارے دینے والے لوگ ہیں قبائل بہادر ہیں ان ہی بہادری کی وجہ سے ہم آج سکھ کا سانس لے رہے ہیں ان کی بہادری کی مثالیں پوری دنیا میں دی جاتی ہیں آخر میں ملک ضیاء الرحمن وزیر نے ایم این اے ملک انور تاج کا شکریہ ادا کیا اور کہاکہ ہم پرامید ہیں کہ شمالی وزیرستان کی محرومیاں کو دور کرنے کیلئے آپ ہمارے ساتھ دیں گے۔

مزید :

صفحہ اول -