ہیٹی میں 15 امریکی عیسائی مبلغین اہلخانہ سمیت اغوا کرلئے گئے 

  ہیٹی میں 15 امریکی عیسائی مبلغین اہلخانہ سمیت اغوا کرلئے گئے 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ہیٹی (مانیٹرنگ ڈیسک)ہیٹی میں امریکہ سے تعلق رکھنے والے 15عیسائی مبلغین اور ان کے اہلخانہ کو اغوا کر لیا گیا۔غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق امریکی مبلغین اور ان کے اہلخانہ کو مسلح گینگ نے اس وقت اغوا کیا جب عیسائی مبلغین کا گروپ یتیم خانے کے دورے سے واپس آ رہا تھا۔امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا ہے کہ وہ واقعے سے باخبر ہیں اور بیرونِ ملک امریکی شہریوں کی حفاظت سب سے اہم ترجیح ہے، اس سلسلے میں مزید تفصیلات کا انتظار ہے۔خیال رہے ہیٹی کا شمار دنیا کے ان ممالک میں ہوتا ہے جہاں سب سے زیادہ اغوا کی وارداتیں ہوتی ہیں۔
عیسائی مبلغین

مزید :

صفحہ اول -