عشرہ رحمت المعالمینؐ، فیمیلیز کی ایک بڑی تعداد نے گورنر ہاؤس کا دورہ کیا

        عشرہ رحمت المعالمینؐ، فیمیلیز کی ایک بڑی تعداد نے گورنر ہاؤس کا ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


پشاور (سٹاف رپورٹر) عشرہِ رحمت اللعالمینؐ  اور جشن عید میلادالنبی(ص) کی تیاریوں کے سلسلہ میں اتوار کے روز فیمیلیز کی ایک بڑی تعداد نے گورنر ہاؤس پشاور کا دورہ کیا،مرد و خواتین اور بچوں کی ایک بڑی تعداد گورنر ہاؤس میں مقررہ اوقات کے دوران موجود رہے، اس موقع پر گورنر خیبر پختونخواہ شاہ فرمان بھی وزیٹرز فیمیلیز کے درمیان آ گئے اور انکے ساتھ گھل مل گئے اور مرد، خواتین و بچوں کے ساتھ وقت گزارا، وزیٹرز فیمیلیز اور بچوں نے جشن عید میلادالنبی(ص) کے سلسلہ میں گورنر ہاؤس پشاور کو عوام کے لئے کھولنے اور گورنر خیبرپختونخوا کو اپنے درمیان پا کر انتہائی مسرت کا اظہار کرتے ہوئے اسے ایک قابل قدر اقدام قرار دیا، فیمیلیز سے ملاقات کے دوران گورنر خیبرپختونخوا شاہ فرمان کا کہنا تھا کہ عشرہ رحمت اللعالمین منانے کا مقصد پوری دنیا کو بتانا چاہتے ہیں کہ ہم اپنے نبی محمد ﷺ سے دل و جان سے محبت کرتے ہیں،گورنر ہاؤس پشاور کو عوام کے لئے کھولنا اور تین روز تک مسلسل درود و سلام، حمد و نعتیہ کلام پیش کرنا اپنے نبی کریم ﷺ سے محبت کا والہانہ اظہار ہے،واضح رہے کہ گورنر ہاؤس پشاور کو فیمیلیز اور طلبہ کیلئے اتوار  سے منگل تک 3 روز کیلئے کھولا گیا ہے اس دوران حمد و نعتیہ کلام کے ساتھ وزیٹرز فیمیلیز کیلئے کھانے، پینے(لنگر) کا بھی بندوبست کیا گیا ہے۔علاوہ ازیں عید میلادالنبی (ص) کے سلسلے میں گورنر ہاؤس پشاور کی عمارت و احاطہ کو خوبصورت برقی قمقموں سے سجا دیا گیا ہے۔#

مزید :

صفحہ اول -