کراچی کو سندھ حکومت نے دنیا کا گنداشہر بنا دیا، حلیم عادل شیخ

کراچی کو سندھ حکومت نے دنیا کا گنداشہر بنا دیا، حلیم عادل شیخ

  

 کراچی (آئی این پی) اپوزیشن لیڈر سندھ اسمبلی حلیم عادل شیخ  نے کہا  ہے کہ کراچی کو سندھ حکومت نے دنیا کا گندا شہر بنا دیا 13 سال میں 8900 ارب کہاں خرچ ہوئے بلاول اپنے ساتھ کھڑے میراسیوں سے جواب مانگیں، سندھ کے گوداموں میں آٹا موجود ہے، لیکن سندھ میں آٹا، سبزیاں، فروٹ، مرغی سب مہنگے ہیں، بلاول سے اس کا جواب ضرور لیں گے تفصیلات کے مطابق اپوزیشن لیڈر سندھ اسمبلی حلیم عادل شیخ نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ بلاول زرداری سے کچھ سوالات پوچھنا چاہتا ہوں۔ حلیم عادل شیخ نے کہا کہ بلاول ایک سسٹم چلا رہے ہیں جس میں دو خواتین اور دو مرد شامل ہیں، اپوزیشن کی 69 سیٹ یہاں موجود ہیں، سندھ کی عوام بلاول سے جواب مانگتی ہے، 13 سال میں 8900 ارب کہاں خرچ ہوئے، 13 سال میں 1400 ارب کی کرپشن کیوں کی۔ اپوزیشن لیڈر کا کہنا ہے کہ 1600 ارب ڈویلپمنٹ کے بجٹ میں کرپشن کیسے ہوئے؟ پنجاب میں آٹا 55 سندھ میں 75 روپے کلو کیوں ہے؟ 85 فیصد عوام گٹروں کا پانی کیوں پی رہی ہے؟ سندھ کے 69 لاکھ بچے سکول سے باہر کیوں ہیں؟ سندھ میں ڈاکو راج کیوں؟ سندھ میں حکومتی شخصیات سے منشیات برآمد کیوں؟ کیا وزیراعلیٰ سندھ منشیات فروش ہیں؟ 14 ارب کی گندم کہاں گئی؟ ہم اس صوبے کے نمائندے ہیں ہمیں جواب چاہیے 28 لاکھ جنگلات کی زمین پر قبضہ کس کا ہے؟ سوا 10 لاکھ جعلی انٹریز پر زمین قبضہ کر کے وڈیروں کو دی؟ ٹریفک کا نظام بہتر کیوں نہیں؟ بلاول سندھ کو ٹرانسپورٹ کیوں نہیں دی، بلاول اپنے ساتھ کھڑے میراسیوں سے جواب مانگیں۔

حلیم عادل 

مزید :

صفحہ اول -