عید میلاد النبی ؐ تمام مسلمانوں کیلئے رحمت کا پیغام ہے: اشتیاق ارمڑ

عید میلاد النبی ؐ تمام مسلمانوں کیلئے رحمت کا پیغام ہے: اشتیاق ارمڑ

  

        پشاور (سٹاف رپورٹر) خیبر پختونخوا کے وزیر جنگلات، ماحولیات و جنگلی حیات سید محمد اشتیاق ارمڑ نے کہا ہے کہ امت مسلمہ کو ماہ ربیع الاول کی ڈھیروں خوشیاں مبارک ہوں، عید میلاد النبیؐ تمام مسلمانوں کیلئے رحمت کا پیغام ہے،حضور نبی کریمؐ کے میلاد سے بڑی کوئی خوشی نہیں، آپؐ کے بتائے ہوئے راستوں پر چل کر ہی ہم سب نجات اورکامیابی حاصل کر سکتے ہیں۔یہ باتیں انہوں نے عشرہ رحمت اللعالمین کے حوالے سے یہاں سے جاری اپنے ایک پیغام میں کہیں۔صوبائی وزیر نے کہا کہ حضور اکرمؐ کی ولادت با سعادت سے دنیا جہالت و گمراہی اور ظلم و نا انصافی کی تاریکیوں سے پاک ہو گئی۔انہوں نے کہا کہ اللہ تعالیٰ نے نبی کریمؐ کو تمام جہانوں کیلئے رحمت بنا کر بھیجا، آپؐ کا وجود تمام جہانوں کیلئے سراپا باعث رحمت ہے۔اشتیاق ارمڑ نے کہا کہ امت مسلمہ کو ایک ہی صف میں کھڑے ہو کر اتحاد و اتفاق سے رہنے کی ضرورت ہے اسی میں ہی تمام مسلمانوں کی بھلائی اور کامیابی و کامرانی ہے۔انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان کی طرف سے عشرہ رحمت اللعالمین تقریبات کا انعقاد قابل تحسین اقدام ہے۔صوبائی وزیر اشتیاق ارمڑ نے کہا کہ نبی کریمؐ سے محبت لا فانی اور لازوال ہے، دنیائے انسانیت پر حضور اکرمؐ کے سب سے زیادہ احسانات ہیں، آپؐ کے سنہرے رہنما اصولوں اور تعلیمات میں ہی دنیا و آخرت کی کامیابی کا راز پنہاں ہے۔

مزید :

صفحہ اول -