جشن عید میلاد البنیؐ میں ایک دن باقی،صفائی کی ابتر حالت 

  جشن عید میلاد البنیؐ میں ایک دن باقی،صفائی کی ابتر حالت 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


سکھر(ڈسٹرکٹ رپورٹر)جشن عید میلاد البنیﷺ میں ایک دن باقی، شہر کے مختلف علاقوں میں صفائی کی ابتر حالت، گٹر نالیاں ابلنے سے شہریوں کو آمدورفت میں دشواری، ٹریفک کی روانی بھی متاثر، شہریوں میں تشویش کی لہر،صفائی کی صورتحال بہتر بنانے کا پرزور مطالبہ تفصیلات کے مطابق معاون خصوصی وزیر اعلی سندھ سابق مئیر سکھر،کمشنر سکھر،ڈپٹی کمشنر سکھر،ایڈمنسٹریٹر سکھر،میونسپل کمشنر سکھر سمیت دیگر متعلقہ محکموں کے افسران کی جانب سے سکھر کی علماء کرام سے ملاقاتیں اور جشن عید میلاد البنیﷺ کے ایام میں شہر بھر میں صفائی و ستھرائی کے نظام کو بہتر بنانے کے بلند و بانگ دعوے دھر ے کے دھرے رہ گئے ہیں  جشن میلاد البنیﷺ  میں ایک دن باقی رہے گیا تاہم جشن میلاد البنی ﷺ کے جلوس کے راستوں کی حالت زار اور صفائی کے نظام میں کوئی بہتری نہیں آسکی سکھر کے مختلف علاقوں سے نکالے جانے والے جلوس کے راستوں سمیت مختلف علاقے کھنڈرات کا منظر پیش کررہے ہیں جبکہ گٹر نالیاں اور گٹر ابلنے سے گندہ پانی سڑکوں، گلی محلوں میں جمع ہونا بھی روز کا معمول بن چکا ہے اور شہر کے مختلف چوراہیں بھی گندگی کے ڈھیر نظر آرہے ہیں صفائی کے ناقص انتظامات کی وجہ سے شہریوں کو آمدورفت میں شدید دشواری کا سامنا کرنا پڑرہا ہے،سکھر کے شہریوں نے صفائی کی ابتر حالت پر غم و غصہ کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ جشن عید میلاد البنی ﷺ میں ایک دن باقی رہ گیا ہے لیکن افسوس شہر کے مختلف علاقوں میں صفائی کی حالت بہتر نہیں بنائی جاسکی ہے شہریوں نے بالا حکام سے نوٹس لیکر صفائی کی صورتحال بہتر بنانے کا مطالبہ کیا ہے۔

مزید :

صفحہ آخر -