نیب ترامیم کے لیے اپوزیشن سے بات چیت لیکن یہ ٹاسک کسے سونپا گیا ؟ خبرآگئی

نیب ترامیم کے لیے اپوزیشن سے بات چیت لیکن یہ ٹاسک کسے سونپا گیا ؟ خبرآگئی
نیب ترامیم کے لیے اپوزیشن سے بات چیت لیکن یہ ٹاسک کسے سونپا گیا ؟ خبرآگئی

  

اسلام آباد (ویب ڈیسک) نیب ترامیم پر اپوزیشن سے بات چیت کے لئے سپیکر قومی اسمبلی کو ٹاسک سونپ دیا گیا۔ 

ایکسپریس نیوز کے مطابق حکومت کا نیب ترامیم کے معاملے پر اپوزیشن سے ایک اور رابطے کا فیصلہ سامنے آیا ہے، اور اس حوالے سے ذرائع نے بتایا کہ ہے کہ نیب ترامیم پر اپوزیشن سے بات چیت کے لئے سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کو ٹاسک سونپ دیا گیا ہے۔ذرائع کے مطابق سپیکر اسد قیصر نیب آرڈیننس کے حوالے سے اپوزیشن سے رابطہ کریں گے، اپوزیشن جو ترمیم لانا چاہتی ہے حکومتی ٹیم اس کے ساتھ بیٹھے گی، اور اپوزیشن کی جن ترامیم پر حکومت کو اتفاق ہو گا اس کو ایکٹ کے لئے بل میں شامل کیا جائے گا۔ ذرائع کے مطابق اس حوالے سے اپوزیشن سے رابطہ آئندہ ہفتے میں کیا جائے گا۔

مزید :

علاقائی -اسلام آباد -