پشاور میں خواجہ سرا پر تشدد کی وڈیو وائرل ہونے کے بعد دو مرکزی ملزمان گرفتار

پشاور میں خواجہ سرا پر تشدد کی وڈیو وائرل ہونے کے بعد دو مرکزی ملزمان گرفتار
پشاور میں خواجہ سرا پر تشدد کی وڈیو وائرل ہونے کے بعد دو مرکزی ملزمان گرفتار

  

پشاور (ویب ڈیسک) تھانہ شاہ پور پولیس نے خواجہ سراپر تشدد میں ملوث دو مرکزی ملزمان کو گرفتار کر لیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق ملزمان کا تعلق نواحی علاقوں سے ہے جنہوں نے خواجہ سراء اذان پر تشدد کرنے کے بعد سنگین نتائج کی دھمکیاں دی تھیں، ذرائع کے مطابق سوشل میڈیا پر ایک وڈیو وائرل ہوئی تھی جس میں چند ملزمان کو خواجہ سراء اذان پر تشدد کرتے دیکھا جاسکتاہے۔

ملزمان کی شناخت صدام اور فیاض کے ناموں سے ہوئی۔ دونوں ملزمان نے اعتراف جرم کرتے ہوئے شریک ساتھی ملزم کا نام بھی بتادیا جس کی گرفتاری جلد متوقع ہے۔

مزید :

علاقائی -خیبرپختون خواہ -پشاور -