انٹر بینک میں ڈالر ایک روپیہ 59پیسے کے اضافے کے ساتھ 172.77روپے پر بند 

انٹر بینک میں ڈالر ایک روپیہ 59پیسے کے اضافے کے ساتھ 172.77روپے پر بند 
انٹر بینک میں ڈالر ایک روپیہ 59پیسے کے اضافے کے ساتھ 172.77روپے پر بند 

  

اسلام آباد ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) امریکی ڈالر کے مقابلے میں روپے کی بے قدری کا سلسلہ آج بھی جاری رہا ، آج انٹربینک میں ڈالر کی قیمت میں ایک روپیہ 59پیسے کا اضافہ ہوا جس کے بعد ڈالر 172.77روپے کی سطح پر بند ہوا۔

آج روپے پر ایسا مقام بھی آیا جب ڈالر کی قیمت میں 2روپے 2پیسے کا اضافہ ہوا اور ڈالر 173روپے 20پیسے کی سطح پر پہنچ گیا ، تاہم دن کے اختتام پر ڈالر کی قیمت ایک روپیہ 59پیسے اضافے کے ساتھ 172.77روپے رہی ۔

یاد رہے کہ پاکستان کے وزیر خزانہ جو اب مشیر بن چکے ہیں، اعتراف کرچکے ہیں کہ آئی ایم ایف سے رجوع کرنے کے لیے روپے کی قدر میں کمی لائی گئی تھی ۔ چھ ماہ تک پاکستان کے وزیر خزانہ رہنے والے شوکت ترین کو وزیر اعظم کا مشیر مقرر کر دیا گیا جس کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے ، نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق شوکت ترین کو وزیر اعظم کا مشیر مقرر کر دیا گیا ہے ،کابینہ ڈویژن کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ شوکت ترین کا عہدہ وفاقی وزیر کے برابر ہوگا۔

شوکت ترین نے 17 اپریل 2021 کو بطور وزیر خزانہ حلف اٹھایا تھا ، عوامی نمائندہ نہ ہونے کے باعث شوکت ترین کے عہدے کی مدت زیادہ سے زیادہ 6 ماہ تھی جو گزشتہ روز ختم ہو گئی ۔ جس کے ساتھ ہی وزیر اعظم نے شوکت ترین کو اپنا مشیر بنا لیا  ۔ امید کی جاتی ہے کہ اب وہ بطور مشیر قومی خزانے کے معاملات کو دیکھیں گئے ۔

مزید :

اہم خبریں -بزنس -