شہبا ز شریف اور حمزہ شہباز کیخلاف منی لانڈرنگ ریفرنس کی سماعت 5نومبر تک ملتوی 

شہبا ز شریف اور حمزہ شہباز کیخلاف منی لانڈرنگ ریفرنس کی سماعت 5نومبر تک ...
شہبا ز شریف اور حمزہ شہباز کیخلاف منی لانڈرنگ ریفرنس کی سماعت 5نومبر تک ملتوی 

  


لاہور ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) شہباز شریف اور حمزہ شہباز کے خلاف منی لانڈرنگ کیس کی سماعت5 نومبر تک ملتوی کر دی گئی ۔
احتساب عدالت لاہور میں حمزہ اور شہباز شریف کے خلاف منی لانڈرنگ ریفرنسز کی سماعت احتساب عدالت لاہور میں جج نسیم ورک نے کی ، شہباز شریف نے عدالت میں درخواست کی کہ آج اسلام آباد جانا چاہتا ہوں ، نئے آرڈیننس کے تحت گواہان کے بایانت کے وقت ریکارڈنگ بھی کی جائے گی ۔
وکیل نے کہا کہ نئے آرڈیننس میں ایسی کوئی قدغن موجود نہیں ، ویسے بھی شہادت ہو سکتی ہے ۔ جج نسیم ورک نے کہا کہ بیان کے وقت ریکارڈنگ کے معاملے کو دیکھتے ہیں۔
حمزہ شہباز اور شہباز شریف کے خلاف احتساب عدالت کی دوسری عدالت میں آشیانہ اور رمضان شوگر ملز ریفرنسز کی سماعت ہوئی ، حمزہ اور شہباز شریف نے دوسری عدالت میں بھی حاضری لگائی ۔ جج محمد ساجد کے سامنے بھی گواہوں کے بیان کی ریکارڈنگ کا معاملہ اٹھایا گیا۔
جج احتساب عدالت نے کہا کہ میڈیا کے مطابق اس میں ترمیم ہونے جا رہی ہے ، نیب قانون میں ترمیم کا معاملہ اگلی تاریخ تک واضح ہو ہو جائے گا۔ عدالت نے 5نومبر تک سماعت ملتوی کر دی۔