شوکت ترین کو وزیر اعظم کا مشیر مقرر کر دیا گیا، نوٹیفکیشن جار ی

شوکت ترین کو وزیر اعظم کا مشیر مقرر کر دیا گیا، نوٹیفکیشن جار ی
شوکت ترین کو وزیر اعظم کا مشیر مقرر کر دیا گیا، نوٹیفکیشن جار ی

  

اسلام آباد ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) چھ ماہ تک پاکستان کے وزیر خزانہ رہنے والے شوکت ترین کو وزیر اعظم کا مشیر مقرر کر دیا گیا جس کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے ۔

نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق شوکت ترین کو وزیر اعظم کا مشیر مقرر کر دیا گیا ہے ،کابینہ ڈویژن کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ شوکت ترین کا عہدہ وفاقی وزیر کے برابر ہوگا۔

شوکت ترین نے 17 اپریل 2021 کو بطور وزیر خزانہ حلف اٹھایا تھا ، عوامی نمائندہ نہ ہونے کے باعث شوکت ترین کے عہدے کی مدت زیادہ سے زیادہ 6 ماہ تھی جو گزشتہ روز ختم ہو گئی ۔ جس کے ساتھ ہی وزیر اعظم نے شوکت ترین کو اپنا مشیر بنا لیا  ۔ امید کی جاتی ہے کہ اب وہ بطور مشیر قومی خزانے کے معاملات کو دیکھیں گئے ۔

مزید :

اہم خبریں -بزنس -