لاہور ہائیکورٹ نے مسابقتی کمیشن کو شوگر ملوں سے جرمانوں کی ریکوری کرنے سے روک دیا

لاہور ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) لاہور ہائیکورٹ نے مسابقتی کمیشن کو شوگر ملوں سے جرمانوں کی ریکوری سے روک دیا ۔
نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق لاہور ہائیکورٹ نے مسابقتی کمیشن کے شوگر ملوں پر جرمانے عائد کرنے کا حکم معطل کردیا اور جرمانوں کی ریکوری سے بھی روک دیا ۔
عدالت نے وزارت قانون ، مسابقتی کمیشن سمیت دیگر کو نوٹسز جاری کرتے ہوئے جواب طلب کرلیا۔