مسلم لیگ ن نے سینیٹ اور قومی اسمبلی میں پارلیمانی پارٹی کا اہم اجلاس طلب کرلیا

اسلام آباد ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) ملکی سیاست میں سرگرمیوں کا سلسلہ تیز ہونے لگا ، مسلم لیگ ن نے سینیٹ اور قومی اسمبلی میں پارلیمانی پارٹیوں کا اہم اجلاس طلب کرلیا۔
نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق مسلم لیگ ن کی ترجمان مریم اورنگزیب نے کہا کہ پارلیمانی پارٹی کا اجلاس آج دوپہر ڈھائی بجے پارلیمنٹ ہاو¿س میں ہوگا، اجلاس کی صدارت مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف کریں گے ۔
مریم اورنگزیب نے کہا کہ اجلاس میں ارکان پارلیمانی اور پارٹی کے سینئر رہنما شریک ہونگے ، شہباز شریف پارلیمانی پارٹی اجلاس کے بعد پی ڈی ایم کے سربراہی اجلاس میں جائیں گے ۔