پیمر اکسی بھی چینل کو مال روڈ کی کوریج سے باز رکھے ، لاہور ہائیکورٹ 

پیمر اکسی بھی چینل کو مال روڈ کی کوریج سے باز رکھے ، لاہور ہائیکورٹ 
پیمر اکسی بھی چینل کو مال روڈ کی کوریج سے باز رکھے ، لاہور ہائیکورٹ 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) لاہور ہائیکورٹ میں ریڈ زون ایکٹ پر عملدرآمد نہ کرنے کے خلاف درخواست پرسماعت ہوئی ، عدالت نے ریمارکس دیے کہ پیمر اکسی بھی چینل کو مال روڈ کی کوریج سے باز رکھے ۔
لاہور ہائیکورٹ نے ریڈ زون ایکٹ پر عملدرآمد نہ کرنے کے خلاف درخواست نمٹا دی ، عدالت نے پنجاب ہائی سکیورٹی زون 2021 کو فوری منظور کرانے کا حکم دے دیا ۔ جسٹس جواد حسن نے ہدایت دی کہ ریڈ زون ڈکلیئر کرنے سے متعلق مسودہ اسمبلیٰ سے فوراً منظور کرائیں ۔آپ نے تو پہلے کہا تھا کہ ریڈ زون ڈکلیئر کر دیں گے تو کیوں نہیں کیا؟۔
ڈپٹی سیکرٹری ہوم ڈیپارٹمنٹ نے کہا کہ آپ کا فیصلہ ویب سائٹ پر اپ لوڈ کر دیا تھا ، آپ کے فیصلے کے بعد کچھ درخواست مفاد عامہ کے طور پر موصول ہوئیں ، اب مسودہ منظوری کیلئے اسمبلی بھیج دیاگیا ہے ۔
 عدالت نے جواب دیا کہ اگر آپ ریڈ زون ڈکلیئر کر دیتے تو چھ دن تک مال روڈ بلاک نہ ہوتا۔