کترینہ کیف نے ساحل سمندر کی اپنی خوبصورت تصویر شیئر کردی

ممبئی (ویب ڈیسک) بالی ووڈ کی اداکارہ کترینہ کیف نے ساحل سمندر پر بنی اپنی تصاویر شیئر کردی ہیں۔
ٹائیگر 3 کی ہیروئن کترینہ کیف نے اپنے انسٹاگرام پر اتوار کے روز اپنی تصاویر شیئر کی ہیں، جسے ان کے مداحوں کی جانب سے خوب پسند کیا جارہا ہے۔کترینہ کیف نے اپنی تصویر کے ساتھ نئی آنے والی فلم سوریا ونشی کی پروموشن بھی کی ہے۔کیٹ نے اپنی پوسٹ میں لکھا کہ اتوار کا دن انہیں بہت پسند ہے، اس کے ساتھ ہی انہوں نے سورج کی ایموجی لگانے کے ساتھ سوریا ونشی کا ہیش ٹیگ بھی استعمال کیا ہے۔
View this post on Instagram
واضح رہے کہ کترینہ کیف کی نئی فلم سوریا ونشی 5 نومبر کو ریلیز ہونے جارہی ہے، جس میں ان کے ساتھ اکشے کمار بطور ہیرو کے طور پر نظر آئیں گے جبکہ رنویر سنگھ اور اجے دیوگن بھی فلم میں اپنی اداکاری کے جلوے دکھائیں گے۔