شوکت ترین اب وزیر خزانہ نہیں رہے ، کابینہ ڈویژن نے ڈی نوٹیفائی کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا

شوکت ترین اب وزیر خزانہ نہیں رہے ، کابینہ ڈویژن نے ڈی نوٹیفائی کرنے کا ...
شوکت ترین اب وزیر خزانہ نہیں رہے ، کابینہ ڈویژن نے ڈی نوٹیفائی کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا

  

اسلام آباد ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) شوکت ترین اب وزیر خزانہ نہیں رہے ، کابینہ ڈویژن نے شوکت ترین کو ڈی نوٹیفائی کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔

نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق کابینہ ڈویژن کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق شوکت ترین کو بطور وزیر خزانہ ڈی نوٹیفائی کر دیا گیا ہے جس کے بعد وہ اب وزیر خزانہ نہیں رہے ۔

واضح رہے کہ شوکت ترین نے 17اپریل کو بطور وفاقی وزیر خزانہ اپنے عہدے کا حلف اٹھایا تھا ، عوامی نمائندہ نہ ہونے کے باعث ان کے عہدے کی زیادہ سے زیادہ مدت چھ ماہ تھی جو گزشتہ روز مکمل ہو گئی ۔ اب وہ مزید وفاقی وزیر نہیں رہ سکتے تھے ۔

دوسری جانب وزیر اعظم نے شوکت ترین کو اپنا مشیر بنا لیا ہے ، شوکت ترین بطور مشیر خزانہ اپنی ذمہ داریاں جار رکھیں گے ، شوکت ترین اس وقت آئی ایم ایف سے مذاکرات کیلئے بیرون ملک دورے پر موجود ہیں

مزید :

اہم خبریں -قومی -بزنس -