ٹی 20ورلڈ کپ ،نیدر لینڈ ز بمقبالہ آئر لینڈ میچ کا نتیجہ سامنے آگیا

ٹی 20ورلڈ کپ ،نیدر لینڈ ز بمقبالہ آئر لینڈ میچ کا نتیجہ سامنے آگیا
ٹی 20ورلڈ کپ ،نیدر لینڈ ز بمقبالہ آئر لینڈ میچ کا نتیجہ سامنے آگیا

  

ابو ظہبی ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) ٹی 20ورلڈ کپ کا رنگا رنگ میلہ جاری ہے جہاں پہلے راؤنڈ اور ایونٹ کے تیسرے میچ میں آئر لینڈ نے  مد مقابل نیدر لینڈز کو باآسانی سات وکٹوں سے شکست دیدی۔نیدر لینڈز کی ٹیم نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 106 رنز بنائے تھے۔

آئر لینڈ کی ٹیم نے ہدف 16ویں اوور میں تین وکٹوں کے نقصان پر پورا کرلیا۔آئر لینڈ کی جانب سے ڈیلینے 44اور پال سڑلنگ 30رنز بناکر نمایاں بلے باز رہے۔نیدرلینڈز کی جانب سے سیلر، گلوور اور کلاسن نے ایک ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔نیدر لینڈز نے ٹاس جیت کر آئر لینڈ کے خلاف پہلے بلے بازی کا فیصلہ کیا اور مقررہ 20 اوورز میں 106 رن بنائے ۔اننگز کے آخری اوور کی آخری گیند پر نیدر لینڈز کا آخری کھلاڑی بھی آؤٹ ہوا۔

نیدر لینڈز کی جانب سے آغاز اچھا نہ کیا جا سکا جب پہلے ہی اوور کی تیسری گیند پر اوپنر بین کوپر رن آؤٹ ہو گئے ۔ چوتھے اوور کی چوتھی گیند  پر ٹاپ آرڈر بیسدی لیڈے کلین بولڈ ہو گئے ، انہوں نے صرف 7 رنز بنائے ۔مڈل آرڈر کولن ایکریمن  کی مزاحمت بھی 11 رنز پر دم توڑ گئی ۔ ان کے بعد جیسے وکٹوں کا ڈھیر لگ گیا، کولن نویں اوور کی دوسری گیند پر وکٹ کیپر کو کیچ تھما بیٹھے تھے ، اس فوری بعد اوور کی تیسری گیند پر ، ریان ، چوتھی پر سکاٹ ایڈورڈز، پانچویں پر رائیلوف  چلتے بنے ۔

اوپنر میکس او ڈووڈ نے اپنی ٹیم کی جانب سے سب سے زیادہ  رنز بنائے ، وہ اپنی ٹیم کی جانب سے آؤٹ ہونے والے ساتویں بلے باز تھے ، انہوں نے 47 گیندوں پر 7 چوکوں کی مدد سے 51 رنز بنائے ۔پیٹر سیلار 11 جبکہ برینڈن گلوور بغیر کوئی رن بنائے آؤٹ ہوئے ۔آئر لینڈ کی جانب سے کرٹس کیمفر نے 4، مارک اڈائر نے 3 اور جوش لیٹل نے ایک کھلاڑی کو میدان بدر کیا۔

واضح رہے کہ ورلڈ کپ میں اب تک دو میچز کھیلے جا چکے ہیں ، 17اکتوبر سے شروع ہونے والے ایونٹ کے پہلے میچ میں اومان کی ٹیم نے پپوا نیو گنی کو بغیر کسی نقصان کے عبرتناک شکست دی ۔ اومان کی ٹیم نے ٹاس جیتنے کے بعد پپوا نیو گنی کو پہلے بلے بازی کی دعوت دی ، پپوا نیو گنی کی ٹیم نے مقررہ 20 اوورز میں 129 رنز بنائے ۔ دونوں اوپنر ٹونی ارا، لیگا سیکا بغیر کوئی رن بنائے آو¿ٹ ہوئے ۔ کپتان اسد ویلا نے 56، چارلس ایمینی نے 37رنز بنائے ، سیسی بوا13رنز بناکر آو¿ٹ ہوئے ۔

اومان کی جانب سے اوپنر عاقب الیاس اور جتندر سنگھ نے ففٹیاں بنا کر بغیر کسی نقصان کے 13.4اوورز میں 131رنز بنا کر جیت اپنی ٹیم کی جھولی میں ڈال دی ۔عاقب نے 50، جتندر نے 73سکور بنائے ۔جتندرا سنگھ نے ٹی 20ورلڈ کپ 2021 کی پہلی جبکہ عاقب نے دوسری ففٹی بنانے کا اعزاز حاصل کیا۔اسی طرح اومان کے ہی بلال خان نے ایونٹ کی پہلی وکٹ لینے کا اعزاز حاصل کیا۔