بلوچستان یونیورسٹی کے سامنے دھماکہ، 13 پولیس اہلکار وں سمیت 16 افراد زخمی

بلوچستان یونیورسٹی کے سامنے دھماکہ، 13 پولیس اہلکار وں سمیت 16 افراد زخمی
بلوچستان یونیورسٹی کے سامنے دھماکہ، 13 پولیس اہلکار وں سمیت 16 افراد زخمی

  

کوئٹہ (ڈیلی پاکستان آن لائن) سریاب روڈ پر بلوچستان یونیورسٹی کے گیٹ کے قریب دھماکے سے13 پولیس اہلکاروں سمیت 16 افراد  زخمی ہوگئے جنہیں ہسپتال منتقل کردیاگیا۔

 دنیا نیوز نے ذرائع کے حوالے سے بتایا کہ وہاں موجود پولیس وین کونشانہ بنایا گیا جس کے نتیجے میں کئی افراد زخمی ہوئے ہیں، پولیس اہلکار سیکیورٹی پر تعینات تھے اور دھماکہ اس وقت ہوا جب طلباء یونیورسٹی سے نکل کر گھروں کو جارہے تھے ۔ 

بتایا گیا ہے کہ دھماکے کے بعد بھگدڑ مچ گئی جبکہ موقع پر بم ڈسپوزل سکواڈ کو بھی طلب کرلیا گیا، ابتدائی طورپر دھماکے کی نوعیت کے بارے میں معلوم نہیں ہوسکا۔  

مزید :

Breaking News -علاقائی -بلوچستان -کوئٹہ -