سونے کی قیمت میں بھی بڑا اضافہ

کراچی (ویب ڈیسک) ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں مسلسل اضافے کا سلسلہ جاری ہے ۔کاروباری ہفتے کے پہلےروز سونے کی فی تولہ قیمت میں اچانک 1700 روپے کا بڑا اضافہ ہوا ہے۔
سندھ صرافہ بازار جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق تازہ اضافے کے بعد ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت ایک لاکھ 19 ہزار 700 روپےہوگئی ہے۔اسی طرح 10 گرام سونے کی قدر 1457 روپے اضافے سے 102623 روپے ہوگئی ہے۔عالمی صرافہ بازار میں سونے کی قدر چار ڈالرکم ہوکر 1767 ڈالرفی اونس ہے۔