ٹی 20 ورلڈکپ ، پاکستان نے ویسٹ انڈیز کو شکست دیدی

ٹی 20 ورلڈکپ ، پاکستان نے ویسٹ انڈیز کو شکست دیدی
ٹی 20 ورلڈکپ ، پاکستان نے ویسٹ انڈیز کو شکست دیدی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

دبئی(ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان نےاپنے پہلے وارپ اپ میچ میں ویسٹ انڈیز کو باآسانی سات وکٹوں سے شکست دیدی ہے۔

پاکستان نے 131 رنز کا ہدف باآسانی 16ویں اوور میں تین وکٹوں کے نقصان پر پورا کرلیا۔پاکستان کی جانب سے کپتان بابراعظم اور محمد رضوان نے ٹیم کو شاندار آغاز فراہم کیا۔محمد رضوان 17گیندوں پر 13 رنز بناکر رام پال کی گیند پر آؤٹ ہوگئے تاہم اس کے بعد بابر اعظم نے فخرزمان کے ساتھ مل کر بہترین پارٹنر شپ قائم کی اور وکٹ کے چاروں جانب شاٹس کھیلے۔ بابر اعظم 41گیندوں  پر50 رنز بناکر آؤٹ ہوئے ،انکی ففٹی میں چھ چوکے اور ایک چھکا شامل تھا،بابر اعظم والش کی گیند پر آؤٹ ہوئے۔بابر اعظم کے بعد محمد حفیظ بیٹنگ کے لیے آئے مگر وہ پہلی ہی گیند پر آؤٹ ہوگئے۔تیسری وکٹ گرنے کے بعد شعیب ملک بیٹنگ کے لیے انہوں نے 11گیندوں پر دو چوکوں کی مدد سے 14 رنز بنائے اور ناٹ آؤٹ رہے۔ ون ڈاؤن کی پوزیشن پر بیٹنگ کے لیے آن والے فخرزمان نے بھی جارحانہ اننگز کھیلی وہ 24گیندوں پر 46 رنز بناکر ناٹ آؤٹ رہے۔انکی اننگز میں چار چوکے اور دوچھکے شامل تھے۔

ویسٹ انڈیز کی ٹیم نے وارپ اپ میچ میں پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے سات وکٹوں کے نقصان پر 130 رنز بنائے تھے۔پاکستانی باؤلرز نے شاندار باؤلنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئےویسٹ انڈیز کے کسی بھی بلے باز کو کھل کر کھیلنے کا موقع نہ دیا۔ہیٹمائر 28 اور کیرن پولارڈ 23 رنز بناکر نمایاں بلے باز رہے۔پاکستان کی جانب سے حسن علی، شاہین شاہ آفریدی اور حارث رؤف نے دو ،د و کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا جبکہ عماد وسیم نے ایک وکٹ حاصل کی۔