سابق امریکی وزیر خارجہ کولن پاول کورونا کے باعث انتقال کرگئے
واشنگٹن(ڈیلی پاکستان آن لائن) سابق امریکی وزیر خارجہ کولن پاول 84 سال کی عمر میں انتقال کرگئے۔
امریکی میڈیا کے مطابق کولن پاول کورونا کا شکار ہوئے تھے ،کورونا کے باعث ان کو ہسپتال منتقل کیا گیا تھا جہاں وہ آج انتقال کرگئے۔کولن لوتھر پاول امریکی فور سٹار جنرل بھی تھے ۔وہ2001 سے 2005 تک امریکی وزیر خارجہ رہے۔ افغان جنگ کے آغاز پر وہ امریکہ کے وزیر خارجہ تھے۔کولن پاول کا تعلق ری پبلکن پارٹی سے تھا۔