امریکہ میں چلتی ٹرین میں خاتون کو زیادتی کا نشانہ بنا دیاگیا

امریکہ میں چلتی ٹرین میں خاتون کو زیادتی کا نشانہ بنا دیاگیا
امریکہ میں چلتی ٹرین میں خاتون کو زیادتی کا نشانہ بنا دیاگیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

نیویارک(مانیٹرنگ ڈیسک) چلتی گاڑی میں خواتین کو جنسی زیادتی کا نشانہ بنائے جانے کی خبریں بھارت سے آیا کرتی تھی جو خواتین کے خلاف جنسی جرائم میں دنیا میں سرفہرست ہے، تاہم اب چلتی ٹرین میں دوسرے مسافروں کے سامنے ایک خاتون کو جنسی زیادتی کا نشانہ بنائے جانے کی خبر ایک ایسے ملک سے آ گئی ہے جس کی خواتین کے حقوق کے کارکن خواتین کے تحفظ کے حوالے سے مثالیں دیا کرتے ہیں۔ یہ ملک کوئی اور نہیں بلکہ امریکہ ہے جس کے شہر فلاڈلفیا میں ایک خاتون کے ساتھ یہ بہیمانہ سلوک کیا گیا ہے۔
ڈان ڈاٹ کام کے مطابق امریکی ریاست پنسلوانیا کے اپرڈربی پولیس ڈیپارٹمنٹ کے سپرنٹنڈنٹ ٹموتھی برنارڈ نے بتایا ہے کہ انہیں رات 10بجے کے قریب ایک کال موصول ہوئی اور انہیں 69ویں سٹریٹ ٹرمینل پر آنے کو کہا گیا اور بتایا گیا کہ چلتی ٹرین میں خاتون کے ساتھ جنسی زیادتی کا واقعہ ہوا ہے۔ ٹرین کی جس بوگی میں خاتون کے ساتھ یہ سلوک کیا گیااس میں دیگر مسافر بھی موجود تھے، جو ملزم کو روک سکتے تھے مگر انہوں نے کچھ نہیں کیا۔
رپورٹ کے مطابق ٹرین ٹرمینل پر رکی تو پولیس آفیسرز کال میں بتائی گئی بوگی میں داخل ہوئے جہاں متاثرہ خاتون اور ملزم دونوں موجود تھے۔ پولیس نے ملزم کو حراست میں لے لیا اور خاتون کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔ ٹموتھی برنارڈ کا کہنا ہے کہ ”متاثرہ خاتون نے ہمیں بہت سی معلومات دی ہیں۔ وہ حملہ آور کو نہیں جانتی تھی۔ بوگی میں لگے سکیورٹی کیمرے نے یہ تمام واردات ریکارڈ کی، جس کی فوٹیج بھی ہم نے حاصل کر لی ہے۔ اس فوٹیج میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ملزم جب خاتون پر حملہ کرتا ہے تو وہاں بہت سے لوگ موجود ہوتے ہیں مگر کوئی کچھ نہیں کرتا۔“