ڈی جی آئی ایس آئی کی سمری وزیراعظم آفس کو موصول، کون کونسے نام شامل ہیں؟ بڑی خبر آگئی

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)ڈائریکٹر جنرل انٹر سروسز انٹیلیجنس (آئی ایس آئی ) کی تعیناتی کے لیے سمری وزیراعظم آفس کو موصول ہوگئی ہے۔
نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق ڈی جی آئی ایس آئی کی تعیناتی کے حوالے سے سمری وزیراعظم آفس کو موصول ہوگئی ہے، سمری وزارت دفاع کی جانب سے بھجوائی گئی ہے۔سمری میں لیفٹننٹ جنرل ندیم انجم سمیت دیگر نام شامل ہیں۔