بستر کی چادر کتنے وقت بعد دھونی چاہیے؟ صحت و صفائی کی ماہر خاتون نے حتمی جواب دیدیا

بستر کی چادر کتنے وقت بعد دھونی چاہیے؟ صحت و صفائی کی ماہر خاتون نے حتمی جواب ...
بستر کی چادر کتنے وقت بعد دھونی چاہیے؟ صحت و صفائی کی ماہر خاتون نے حتمی جواب دیدیا
سورس: Pixabay.com (creative commons license)

  

لندن(مانیٹرنگ ڈیسک) بستر کی چادر کتنے عرصے بعد دھونی چاہیے؟ یقینا لوگ اس پر مختلف آراءرکھتے ہوں گے تاہم اب ایک صحت و صفائی کی ماہر خاتون نے اس سوال کا حتمی جواب دے دیا ہے۔

 ڈیلی سٹار کے مطابق بیکی نامی اس ماہر کا اپنے ٹک ٹاک اکاﺅنٹ @clean_withbecky پر پوسٹ کی گئی ایک ویڈیو میں کہنا تھا کہ ”ہم بہت زیادہ وقت اپنی بیڈ شیٹ میں گزارتے ہیں چنانچہ ہمیں انہیں جتنا زیادہ ہو سکے دھونا چاہیے۔ ہمیں کم از کم ہر ہفتے دس دن بعد بیڈ شیٹ دھو لینی چاہیے۔“

بیکی نے کا کہا ہے کہ ”اوسط لوگوں کو ہر دو ہفتے بعد اپنی بیڈ شیٹ دھونی چاہیے۔ تاہم گرمیوں کے موسم میں مہینے میں دو بار بیڈ شیٹ دھونا ناکافی ہوتا ہے چنانچہ اس موسم میں ہر ہفتے بیڈ شیٹ دھونی چاہیے، تاکہ اسے پولن، دھول مٹی اور جراثیم وغیرہ سے صاف کیا جا سکے۔“رپورٹ کے مطابق اس حوالے سے برطانیہ میں ایک سروے کیا گیا ہے جس میں 18فیصد لوگوں نے یہ حیران کن اعتراف کیا ہے کہ وہ اپنی جینز سال میں ایک بار دھوتے ہیں، جبکہ 36فیصد نے اعتراف کیا ہے کہ وہ مہینوں بعد اپنی بیڈ شیٹ دھوتے ہیں۔1فیصد نے تو بتایا کہ وہ سال میں ایک بار بیڈ شیٹ دھوتے ہیں۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -