ترکی سے پرتگال تک، پانچ ممالک جہاں آپ کم خرچ پر سیاحت کیلئے جاسکتے ہیں

ترکی سے پرتگال تک، پانچ ممالک جہاں آپ کم خرچ پر سیاحت کیلئے جاسکتے ہیں
ترکی سے پرتگال تک، پانچ ممالک جہاں آپ کم خرچ پر سیاحت کیلئے جاسکتے ہیں

  

لندن(مانیٹرنگ ڈیسک) کورونا وائرس کی وباءکے بعد دنیا ایک بار پھر کھلنے لگی ہے اور لوگ سیروسیاحت کے لیے دیگر ممالک کا رخ کرنے لگے ہیں۔ ایسے میں ماہرین کی طرف سے دنیا کے سستے ترین سیاحتی مقامات کی ایک فہرست جاری کی گئی ہے۔ دی سن کے مطابق اس فہرست میں جن پانچ ممالک کو سیاحت کے لیے سستا ترین قرار دیا گیا ہے ان میں پہلے نمبر پر ترکی، دوسرے پر پرتگال، تیسرے پر کروشیا، چوتھے پر سپین اور پانچویں پر بالیاریک آئی لینڈز ہیں۔

ماہرین نے سفر، قیام، طعام اور دیگر تمام طرح کے اخراجات کو مدنظر رکھتے ہوئے بتایا ہے کہ ترکی کا سیاحتی شہر مرمریس اس وقت دنیا کا سستا ترین سیاحتی مقام ہے جہاں آپ ایک ہفتہ صرف 1ہزار 766پاﺅنڈ (تقریباً 4لاکھ 16ہزار روپے)میں گزار سکتے ہیں۔ دوسرے نمبر پر پرتگال کے شہر الگروے میں ایک ہفتہ 1ہزار 941پاﺅنڈ(تقریباً4لاکھ57ہزار روپے) ، کروشیا کے سیاحتی شہر پوریک میں ایک ہفتہ 2ہزار 553پاﺅنڈ (تقریباً 6لاکھ روپے)، سپین کے شہر کوسٹاڈیل سول میں ایک ہفتہ 2ہزار 563پاﺅنڈ (تقریباً6لاکھ 4ہزار روپے)اور بالیاریک آئی لینڈز کے شہر میجورکا میں ایک ہفتہ 2ہزار 695پاﺅنڈ (تقریباً 6لاکھ 35ہزار روپے)میں گزار سکتے ہیں۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -