کار کے بونٹ پر بیٹھنے کا جھگڑا، تین سگے بھائیوں کو فائرنگ کرکے قتل کردیا گیا

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن) شاہدرہ کے علاقہ میں ملزمان نے کار کے بونٹ پر بیٹھنے سے منع کرنے پر تین سگے بھائیوں کو فائرنگ کرکے قتل کردیا۔
مقدمہ مدعی طاہر محبوب کے مطابق ان کے گھر مہمان آئے تھے اور گاڑی گھر کے باہر کھڑی تھی کہ اس دوران محلے دار غلام عباس گاڑی کے بونٹ پر بیٹھ گیا،جس کو منع کیا تو واپنی والدہ اور دیگر اہلخانہ کو بلالیا جنہوں نے گالم گلوچ شروع کردیا اور دیگر اہلخانہ کو بھی بلالیا،اس دوران ملزمان رضا علی، اکرم جلالی، اصغرعلی اور دیگر نے فائرنگ کرکے تین سگے بھائیوں حافظ طاہر محمود، طاہر مسعود اور ذیشان کو فائرنگ کرکے قتل کردیا اور موقع سے فرار ہوگئے۔شاہدرہ پولیس کے مطابق واقعہ کا مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔مزید قانونی کارروائی جاری ہے۔
لاہور شاہدرہ میں کار کے بونٹ پر بیٹھے پر جھگڑا تین سگے بھائی فائرنگ کرکے قتل کردئیے گئے۔
عدم برداشت معمولی باتیں زندگی بھر کا روگ بن جاتی ہیں۔تینوں بھائی جوان تھے اپنے والدین کا سہارہ تھے۔جب وہ والدین کو سہارا دینے کی عمر کو پہنچے تو زندگی ہی چھین لی گئی???????? pic.twitter.com/kJii8T6E5Z
— Muhammad Umair (@MohUmair87) October 18, 2021