فضائی کمپنی ’جیٹ ٹو‘ کا خاتون مسافر کی شکایت پر 4سال بعد جواب، ایسی بات پوچھ لی کہ کسی کی بھی ہنسی چھوٹ جائے

فضائی کمپنی ’جیٹ ٹو‘ کا خاتون مسافر کی شکایت پر 4سال بعد جواب، ایسی بات پوچھ ...
فضائی کمپنی ’جیٹ ٹو‘ کا خاتون مسافر کی شکایت پر 4سال بعد جواب، ایسی بات پوچھ لی کہ کسی کی بھی ہنسی چھوٹ جائے
سورس: Wikimedia Commons

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لندن(مانیٹرنگ ڈیسک) ایک خاتون مسافر نے چارسال قبل برطانوی فضائی کمپنی ’جیٹ 2‘ کو ایک شکایت کی تھی جس پر ایئرلائنز کی طرف سے بالآخر 4سال بعد جواب دے دیا گیا ہے۔ دی سن کے مطابق میگھن نامی اس خاتون نے 2017ءمیں اپنی دو سہیلیوں کے ہمراہ جیٹ 2کی ایک پرواز پر سفر کیا تھا مگر ان تینوں کو الگ الگ سیٹیں دی گئیں اور انہیں یہ سفر تنہاءکاٹنا پڑا، جس پر میگھن نے جیٹ 2کے فیس بک پیج پر ایک ڈائریکٹ میسج میں شکایت کر دی۔
میگھن نے 8جون 2017ءکو اپنی شکایت میں لکھا کہ ”میں نے اور میری دو سہیلیوں نے آن لائن بکنگ کی تھی۔ میں جانتی ہوں کہ بڑا گروپ ہو تو انہیں اکٹھی سیٹیں دینا ناممکن ہوتا ہے مگر تین لوگ اکٹھے بیٹھ سکتے ہیں، تاہم ہمیں الگ الگ بٹھایا گیا۔“میگھن کی اس شکایت پر بالآخر گزشتہ روز جیٹ 2کی طرف سے جواب آیا کہ ”ہائے میگھن، ہمیں بہت زیادہ پیغامات موصول ہو رہے ہیں لہٰذا جواب دینے میں کچھ تاخیر ہو رہی ہے، جس پر ہم معذرت خواہ ہیں۔ کیا آپ کو اب بھی ہماری مدد کی ضرورت ہے؟“
جواب میں میگھن نے لکھا کہ ”نہیں، میں نے یہ میسج 2017ءمیں کیا تھا۔“ میگھن نے اس چیٹنگ کا سکرین شاٹ فیس بک پر پوسٹ کیا ہے جہاں اسے پڑھ کر لوگوں کے لیے ہنسی روکنا مشکل ہو رہا ہے۔

مزید :

برطانیہ -