دہائیوں قبل امریکہ کے کیفے میں فائرنگ سے 24افراد کی ہلاکت لیکن ملزم نے فائرنگ سے پہلے خواتین کے بارے میں کیا کہا تھا؟ یقین کرنا مشکل 

دہائیوں قبل امریکہ کے کیفے میں فائرنگ سے 24افراد کی ہلاکت لیکن ملزم نے فائرنگ ...
دہائیوں قبل امریکہ کے کیفے میں فائرنگ سے 24افراد کی ہلاکت لیکن ملزم نے فائرنگ سے پہلے خواتین کے بارے میں کیا کہا تھا؟ یقین کرنا مشکل 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

نیویارک(مانیٹرنگ ڈیسک) امریکہ میں 30سال قبل آج ہی کے دن قتل و غارت گری کی المناک واردات ہوئی تھی جس میں ایک سفاک قاتل نے 24لوگوں کو موت کے گھاٹ اتار ڈالا تھا۔ 16اکتوبر کے دن ہر سال اس واردات میں جان سے جانے والوں کی یاد منائی جاتی ہے اور ان کے لیے دعائیہ تقریب کا اہتمام کیا جاتا ہے۔ فائرنگ کرنے سے قبل اس نے بلند آواز میں کہا تھا کہ ”تمام خواتین وائپر (سانپوں کی ایک قسم)ہوتی ہیں۔“ یہ کہہ کر اس نے فائرنگ شروع کر دی۔“یہ واردات امریکی ریاست ٹیکساس کے شہر بیلٹن میں ہوئی تھی جہاں 35ساہ جارج ہینرڈ نامیں مجرم نے ایک کیفے میں کھانا کھاتے لوگوں پر فائرنگ کر دی۔ 
فائرنگ سے 22لوگ موقع پر ہی ہلاک ہو گئے جبکہ 2بعد ازاں ہسپتال میں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسے۔ اس واقعے میں 28لوگ شدید زخمی بھی ہوئے تھے۔مجرم 15منٹ تک فائرنگ کرتا رہا تھا۔ تب پولیس آفیسرز موقع پر پہنچ گئے اور ایک آفیسر کی گولی لگنے سے قاتل بھی وہیں موت کے گھاٹ اتر گیا تھا۔ پولیس نے بعد ازاں بتایا کہ قاتل کے پاس ابھی کافی اسلحہ موجود تھااور اگر آفیسر اسے گولی نہ مارتا تو وہ مزید کئی لوگوں کو قتل کر دیتا۔
اس ہولناک واقعے میں زخمی ہونے والے کیبے لیک نامی شخص کا کہنا ہے کہ ”مجھے آج بھی سب کچھ اس طرح یاد ہے جیسے یہ واقعہ کل ہی ہوا ہو۔ میں اپنے دوست مائیک کے ساتھ کیفے میں کھانا کھا رہا تھا جب اس شخص نے اندر گھس کر فائرنگ شروع کر دی۔