پاک فوج میں اعلیٰ سطح پر تقرر و تبادلے

سورس: ISPR
گوجرانوالہ (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاک فوج میں اعلیٰ سطح پر تقرر و تبادلے کردیے گئے۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ ( آئی ایس پی آر) کے مطابق گوجرانوالہ کور میں کمان کی تبدیلی کی تقریب ہوئی ۔ لیفٹیننٹ جنرل محمد عامر کو گوجرانوالہ کور کا کمانڈر تعینات کیا گیا ہے۔ کمانڈر گوجرانوالہ کور لیفٹیننٹ جنرل عاصم منیر نے کمانڈ نئے کور کمانڈر کے سپرد کی۔