پاک بھارت ٹاکرے سے قبل سلمان بٹ نے پاکستان اور بھارت کی باولنگ کا موازنہ کردیا 

پاک بھارت ٹاکرے سے قبل سلمان بٹ نے پاکستان اور بھارت کی باولنگ کا موازنہ ...
پاک بھارت ٹاکرے سے قبل سلمان بٹ نے پاکستان اور بھارت کی باولنگ کا موازنہ کردیا 

  

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن )پاکستان کے سابق کپتان سلمان بٹ نے کہا ہے کہ بھارتی باولنگ اٹیک پاکستان سے زیادہ تجربہ کار ہے جو بھارتی ٹیم کو برتری دلانے میں اہم کردارادا کر سکتا ہے ۔ ان کا کہنا تھا کہ جسپریت بمراہ اور محمد شامی کا تجربہ بھارت کو فائدہ دے گا۔

ایک انٹر ویو میں انہوں نے کہا کہ جسپریت بمراہ تجربہ کار باولر ہیں جبکہ شاہین آفریدی کے پاس تجربے کی کمی ہے ۔دوسری جانب حسن علی کے پاس معقول تجربہ ہے لیکن محمد شامی بہت زیادہ تجربہ کار باولر ہیں ۔انہوں نے مزید کہا کہ حارث روف ایک اعلیٰ معیار کا باولر ہے اور نئی گیند سے وکٹ حاصل کر سکتا ہے۔ اس کی رفتار بہت اچھی ہے اور وہ نئی گیند کو بھی سوئنگ کر سکتا ہے۔ اس کے قبضے میں بہت سی اچھی چیزیں ہیں۔ وہ آنے والے دنوں میں عالمی معیار کا بولر بن سکتے ہیں۔