’سیاست کرکٹ سے جتنی دور رہے اتنا اچھا ہے ‘ رمیز راجہ نے دنیا ئے کرکٹ کو سیاسی اکھاڑہ بنانے کی مذمت کردی 

’سیاست کرکٹ سے جتنی دور رہے اتنا اچھا ہے ‘ رمیز راجہ نے دنیا ئے کرکٹ کو سیاسی ...
’سیاست کرکٹ سے جتنی دور رہے اتنا اچھا ہے ‘ رمیز راجہ نے دنیا ئے کرکٹ کو سیاسی اکھاڑہ بنانے کی مذمت کردی 

  

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن ) پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین رمیز راجہ نے کہا ہے کہ سیاست کرکٹ سے جتنی دور رہے اتنا اچھا ہے اور ہم بھارت کے خلاف میچ جیتیں گے۔ پاکستان اور بھارت کا میچ آ رہا ہے اور سب اپنی ٹیم کو سپورٹ کریں ۔

میڈ یا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کہا کہ ایشین کرکٹ کونسل (اے سی سی) کے اجلاس میں پہلی بار گیا اور اجلاس میں آئندہ ایونٹس پر بات چیت ہوئی۔ اجلاس میں پاکستان کو ایک 50 اوورز کے ٹورنامنٹ کی میزبانی ملی ہے۔انہوں نے کہا کہ ہم اس ٹورنامنٹ کو منظم انداز میں کرائیں گے اور اے سی سی کا مقصد ایشین بلاک کے مسائل کے لیے آواز اٹھانا تھا۔رمیز راجہ نے کہا کہ اے سی سی کا بہت اچھا بانڈنگ سیشن تھا جہاں میری سورو گنگولی سے ملاقات ہوئی میرا سورو گنگولی کے ساتھ کمفرٹ لیول ہے اور ملاقاتوں میں اچھی بات چیت ہوئی۔

مزید :

کھیل -