'بڈھے ہو گئے ہو ،جوان ہوتے تو رن آوٹ کرلیتے، وارم اپ میچ میں شاداب خان کو بابر اعظم کےپنجابی میں کمنٹس، دلچسپ ویڈیو دیکھیں

'بڈھے ہو گئے ہو ،جوان ہوتے تو رن آوٹ کرلیتے، وارم اپ میچ میں شاداب خان کو ...
'بڈھے ہو گئے ہو ،جوان ہوتے تو رن آوٹ کرلیتے، وارم اپ میچ میں شاداب خان کو بابر اعظم کےپنجابی میں کمنٹس، دلچسپ ویڈیو دیکھیں

  

دبئی(ڈیلی پاکستان آن لائن)کپتان بابر اعظم نے وارپ اپ میچ کے دوران رن آؤٹ مس کرنے پر شاداب خان کو ' بڈھا' کہہ دیا۔

شاداب خان اپنی باؤلنگ اور بیٹنگ کے ساتھ ساتھ فیلڈنگ کی وجہ سے بھی جانے جاتے ہیں۔ ان کو پاکستان کا  بہترین فیلڈر قرار دیا جاتا ہے،یہی وجہ کہ وہ پوائنٹ جیسی اہم پوزیشن پر فیلڈنگ کرتے ہیں۔ پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان میچ کے دوران آندرے فلیچر کا رن آؤٹ مس کرنے پر بابراعظم نے کہا کہ ' بڈھا ہوگیا ہے بڈھا ہوگیا اے،جوانی ویچ اے تیرا رن آؤٹ سی'۔ بابر اعظم کے یہ فقرے سٹمپ مائیک نے ریکارڈ کرلیے۔

واضح رہے کہ پاکستان نے ویسٹ انڈیز کے خلاف یہ وارپ اپ میچ باآسانی سات وکٹوں سے جیت لیا تھا۔