ٹی 20 ورلڈ کپ ، ہیڈ ٹو ہیڈ، پاکستان اور انڈیا کے میچز میں سب سے زیادہ رنز بنانے والا کھلاڑی

ٹی 20 ورلڈ کپ ، ہیڈ ٹو ہیڈ، پاکستان اور انڈیا کے میچز میں سب سے زیادہ رنز بنانے ...
ٹی 20 ورلڈ کپ ، ہیڈ ٹو ہیڈ، پاکستان اور انڈیا کے میچز میں سب سے زیادہ رنز بنانے والا کھلاڑی

  

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان اور انڈیا کے مابین ٹی 20 ورلڈ کپ کا پہلا میچ 24 اکتوبر کو کھیلا جائے گا۔ روایتی حریفوں کے میچ کو ہمیشہ ہی فائنل سے پہلے فائنل  قرار دیا جاتا ہے جس کیلئے مداح کئی روز پہلے ہی پرجوش نظر آتے ہیں۔ آپ کو یہ جان کر حیرت ہوگی کہ دونوں ٹیموں کا ٹی 20 ورلڈ کپ میں اب تک پانچ بار آمنا سامنا ہوچکا ہے  اور پانچوں بار فتح ٹیم انڈیا کے نام رہی۔ آپس کے مقابلوں میں سب سے زیادہ انفرادی رنز سکور کرنے  کا ریکارڈ بھی انڈین ٹیم کے کپتان ویرات کوہلی کے پاس ہے۔

ویرات کوہلی ٹی 20 ورلڈ کپ میں اب تک پاکستان کے خلاف تین میچز کھیل چکے ہیں جن میں انہوں نے بالترتیب 78، 36 اور 55 رنز بنائے اور ناٹ آؤٹ رہے۔ انہوں نے مجموعی طور پر گرین شرٹس کے خلاف ٹی 20 ورلڈ کپ میں 135 رنز بنا رکھے ہیں۔ 

پاکستان کی طرف سے ٹی 20 ورلڈ کپ میں انڈیا کے خلاف سب سے زیادہ رنز شعیب ملک نے سکور کیے ہیں۔ وہ اب تک ٹی 20 ورلڈ کپس میں مجموعی طور پر انڈیا کے خلاف 100 رنز بنا چکے ہیں۔

مزید :

T20 World cup -T20 World cup News Updates -