ملالہ کا طالبان کے نام کھلا خط ، کیا مطالبہ کردیا ؟ جانئے

لندن(ڈیلی پاکستان آن لائن )نوبیل انعام یافتہ ملالہ یوسفزئی اور افغان خواتین حقوق کارکنان نے طالبان کے نام کھلا خط لکھتے ہوئے افغان لڑکیوں کو تعلیم کے حصول کا حق دینے کا مطالبہ کردیا۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق خط میں ملالہ یوسفزئی کا کہنا تھا کہ طالبان حکام لڑکیوں کی تعلیم پر پابندی کو ختم کریں اور لڑکیوں کے سیکنڈری سکول جلد دوبارہ کھولیں۔انہوں نے مسلم دنیا کے رہنماو¿ں سے بھی مطالبہ کیا کہ طالبان کو بتائیں کہ اسلام لڑکیوں کو تعلیم حاصل کرنے سے نہیں روکتا۔ خط میں جی 20 ممالک کے سربراہان سے افغان بچوں کی تعلیم کیلئے فوری فنڈز جاری کرنے کا مطالبہ بھی کیا گیا۔ طالبان کے نام کھلے خط سے منسلک پٹیشن پر اب تک 6 لاکھ 40 ہزار سے زائد دستخط ہو چکے ہیں۔