ٹی 20 ورلڈ کپ، افغانستان بمقابلہ جنوبی افریقہ  میچ کا نتیجہ سامنے آگیا

ٹی 20 ورلڈ کپ، افغانستان بمقابلہ جنوبی افریقہ  میچ کا نتیجہ سامنے آگیا
ٹی 20 ورلڈ کپ، افغانستان بمقابلہ جنوبی افریقہ  میچ کا نتیجہ سامنے آگیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

دبئی(ڈیلی پاکستان آن لائن) جنوبی افریقہ نے اپنے پہلے وارپ اپ میچ میں افغانستان کو باآسانی 41 رنزسے شکست دیدی ہے۔
افغانستان کی ٹیم 146 رنز کے تعاقب میں مقررہ 20 اوورز میں آٹھ وکٹوں کے نقصان پر 104 رنز بناسکی۔افغانستان کے صرف چار کھلاڑی ڈبل فگرز میں داخل ہوسکے۔کپتان محمد نبی 34اور گرباز 19 رنز بناکر نمایاں بلے باز رہے۔جنوبی افریقہ کی جانب سے تبریز شمسی نے تین جبکہ لونگی انگینڈی نے دو وکٹیں حاصل کیں۔
جنوبی افریقہ نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 145 رنز بنائے تھے۔جنوبی افریقہ کی جانب  سے ایڈن مارکرم 48 اور کپتان ٹمبا بووما31 رنز بناکر نمایاں بلے باز رہے۔افغانستان کی جانب سے مجیب الرحمن نے تین کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔