انڈیا میں "ریل روکو" تحریک، کسانوں نے 290 ٹرینیں روک دیں، 40 منسوخ، پورے ملک میں ہنگامہ

انڈیا میں "ریل روکو" تحریک، کسانوں نے 290 ٹرینیں روک دیں، 40 منسوخ، پورے ملک میں ...
انڈیا میں
سورس: Twitter

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لکھنؤ (ڈیلی پاکستان آن لائن) بھارت میں کسانوں نے لکھیم پور کھیری واقعے کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے پورے ملک میں "ریل روکو" تحریک چلائی جس کے تحت مختلف ریاستوں میں 290 ریل گاڑیوں کو روکا گیا۔ کسانوں کے احتجاج کے باعث 40 ٹرینیں منسوخ کرنا پڑیں۔

سم یکتا کسان مورچہ (ایس کے ایم) کی جانب سے آج پنجاب، مدھیہ پردیش ، بنگال، چھتیس گڑھ، جھاڑ کھنڈ ، ہریانہ، اوڈیشہ، بہار ، راجستھان اور اتر پردیش سمیت مختلف ریاستوں میں ریل روکو تحریک چلائی گئی۔ اس تحریک کے تحت مختلف  مقامات پر کسانوں نے 290 ریل گاڑیوں کو روکا۔  ایس کے ایم کا کہنا ہے کہ ان کے احتجاج کے باعث حکام نے 40 ٹرینیں منسوخ بھی کیں۔

کسانوں نے مطالبہ کیا ہے کہ وزیر مملکت برائے خارجہ اجے مشرا کو بھی لکھیم پور کھیری واقعے میں گرفتار کیا جائے۔ خیال رہے کہ کچھ روز پہلے اجے مشرا کے بیٹے اشیش مشرا نے پرامن کسانوں کی ریلی پر گاڑی چڑھا دی تھی جس کے نتیجے میں چار کسان ہلاک ہوگئے تھے۔ اس واقعے کے خلاف احتجاج کے دوران مزید چار لوگ مارے گئے تھے۔ پولیس  نے کسانوں کے کئی روز کے احتجاج کے بعد اشیش مشرا کو گرفتار کیا تھا۔ کسانوں نے دھمکی دی ہے کہ اگر اجے مشرا کو گرفتار نہیں کیا گیا تو ان کے احتجاج میں مزید تیزی آئے گی ۔