شمالی وزیرستان میں دہشت گردوں سے فائرنگ کے تبادلے میں سیکیورٹی فورسز کا اہلکار شہید ہوگیا

وزیرستان (ڈیلی پاکستان آن لائن) شمالی وزیرستان کے علاقہ سپن وام میں دہشت گردوں سے فائرنگ کے تبادلے کے دوران سپاہی سیف اللہ شہید ہوگیا۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر ) کے مطابق دہشتگردوں کی تلاش کےلیے سرچ آپریشن جاری تھا اس دوران دہشتگردوں نے سیکیورٹی فورسز کی پوسٹ پرفائرنگ کردی جس سے سپاہی سیف اللہ شہید ہوگیا۔ سیکیورٹی فورسز نے ہشتگردوں کی فائرنگ کا بھرپور جواب دیا۔دہشت گردوں کی تلاش کے لیے سرچ آپریشن جاری ہے۔